ہدایات: نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھئے اور دیئے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب…

PYQ CTET 2024

ہدایات: نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھئے اور دیئے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب ترین متبادل کا انتخاب کیجئے۔ (سوال نمبر 129 تا 135): تین برس کی بات ہے کہ جب میں بالکل بچہ تھا۔ ہمارے پڑوس میں ایک غریب بوڑھی جولاہی رہتی تھی۔ اس کا نام تو حکیمن تھا۔ گھر کے لوگ اسے حکّو کہہ کر پکارتے تھے۔ اس وقت شاید ساٹھ برس کی عمر ہوگی۔ جوانی میں بیوہ ہو گئی تھی اور عمر بھر اپنے ہاتھ سے کام کر کے اپنے بچوں کو پالا تھا۔ بوڑھی ہو کر بھی وہ سورج نکلنے سے پہلے اٹھتی تھی۔ گرمی ہو یا جاڑا، ابھی ہم اپنے اپنے لحافوں میں پڑے ہوتے کہ اس کے گھر سے چکی کی آواز آنی شروع ہو گئی۔ دن بھر وہ جھاڑو دیتی، چرخہ کاتتی، کپڑے دھوتی، کھانا پکاتی، اپنے لڑکوں، پوتے اور نواسوں کے کپڑے دھوتی۔ وہ ہنس مکھ تھی اس کی کاٹھی مضبوط تھی۔ حکیمن نے کس وجہ سے اپنے بچوں کو عمر بھر اپنے ہاتھ سے کام کر کے پالا تھا؟

  1. A.

    کیونکہ وہ جوانی میں بیوہ ہو گئی تھی

  2. B.

    اس کے پاس آمدنی کا ذریعہ نہ تھا

  3. C.

    اس کا شوہر بیمار رہتا تھا

  4. D.

    اس کا اس دنیا میں کوئی نہیں تھا

Sign up free to check your answer

Sign up free

Explore the full course: Ctet Paper 2

Loading lesson…