جگنو کی روشنی ہے کاشانۂ چمن میں یا شمع جل رہی ہے پھولوں کی انجمن میں آیا ہے…
PYQ CTET 2024
جگنو کی روشنی ہے کاشانۂ چمن میں
یا شمع جل رہی ہے پھولوں کی انجمن میں
آیا ہے آسماں سے اُڑ کر کوئی ستارا
یا جان پڑ گئی ہے مہتاب کی کرن میں
یا شب کی سلطنت میں دن کا سفیر آیا
غربت میں آ کے چمکا گمنام تھا وطن میں
تکمہ کوئی گرا ہے مہتاب کی قبا کا
ذرّہ ہے کہ نمایاں سورج کے پیرہن میں
پروانہ اک پتنگا، جگنو بھی اک پتنگا
وہ روشنی کا طالب، یہ روشنی سراپا
شاعر کے نزدیک جگنو کی روشنی کاشانۂ چمن میں کیسی معلوم ہو رہی ہے؟
- A.
پھولوں کی انجمن میں جیسے شمع جل رہی ہو
- B.
بہت خوب صورت لگ رہی ہے
- C.
بہت ہی خوش نما لگ رہی ہے
- D.
ایک قیمتی طرح لگ رہی ہے
Sign up free to check your answer
Sign up freeLoading lesson…

