ہدایت : نیچے دیئے گئے اقتباس کو پڑھئے اور سوال نمبر (U-9 تا U-13) تک کے سوالوں…

PYQ BPSC TRE (Classes 1-8) 2024

ہدایت : نیچے دیئے گئے اقتباس کو پڑھئے اور سوال نمبر (U-9 تا U-13) تک کے سوالوں کا جواب دیجئے۔

سہیل عظیم آبادی کا اصل نام سید مجیب الرحمن ہے۔ اپنی ابتدائی زندگی میں شاعری بھی کرتے تھے اسی لئے سہیل تخلص رکھتے تھے۔ اس طرح ادبی دنیا میں سہیل عظیم آبادی کے نام سے مشہور ہوئے۔ سہیل عظیم آبادی کی پیدائش 1911ء میں پٹنہ میں ہوئی۔ سہیل صاحب ایک زمیندار خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ ایک سال کی عمر میں والدہ کا انتقال ہو گیا اور پرورش نانیہال میں ہوئی۔ ایک معلمہ کی سرپرستی میں وہیں ابتدائی تعلیم و تربیت حاصل ہوئی۔ ویسے ان کا آبائی وطن شاہ پور بہدول ہے جو پٹنہ ضلع میں ہی واقع ہے۔ افتخار طبع کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم حاصل نہیں کر سکے۔ کچھ مظفرپور، حیدر آباد اور کلکتہ جیسے علمی مراکز میں قیام پذیر رہے۔ ابتداء شاعری سے کی لیکن آگے چل کر افسانہ نگاری کی طرف مائل ہوئے۔ پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور بے شمار افسانے لکھے۔

سہیل عظیم آبادی اعلیٰ تعلیم کیوں حاصل نہ کر سکے؟

  1. A.

    افتخار طبع کی وجہ سے

  2. B.

    یتیمی کی وجہ سے

  3. C.

    معاشی تنگی کی وجہ سے

  4. D.

    حسب بالا میں سے ایک سے زائد

  5. E.

    حسب بالا میں سے کوئی نہیں

Attempted by 1 students.

Sign up free to check your answer

Sign up free

Explore the full course: Bpsc Tre 4 Middle Teacher Class 6 8 Urdu

Loading lesson…