ہدایت : نیچے دیئے گئے اقتباس کو پڑھئے اور سوال نمبر (U-14 تا U-18) تک کے…

PYQ BPSC TRE (Classes 1-8) 2024

ہدایت : نیچے دیئے گئے اقتباس کو پڑھئے اور سوال نمبر (U-14 تا U-18) تک کے سوالوں کا جواب دیجئے۔

ڈپٹی نذیر احمد کو اردو کا اولین ناول نگار تسلیم کیا جاتا ہے۔ ”مراۃ العروس“ کی اشاعت 1869ء میں ہوئی۔ اس ناول کے دو کردار اکبری اور اصغری اب بھی زندہ کردار ہیں۔ اس کے بعد 1872ء میں ان کا ناول ”بنات النعش“ شائع ہوا۔ اس ناول میں تعلیم پر خاصا زور دیا گیا ہے۔ اس کا ایک کردار اصغری خانم تعلیم نسواں کو عام کرتی ہیں۔ ”توبۃ النصوح“ کی اشاعت 1877ء میں ہوئی۔ فنی اعتبار سے توبۃ النصوح قدرے بہتر ہے۔ نصوح عالم خواب میں حشر کا نقشہ دیکھتا ہے۔ یہی خواب اس کی زندگی میں اصلاحی انقلاب کا باعث ہوتا ہے۔ ”فساد مبتلا“ 1885ء میں شائع ہوا۔ ”ابن الوقت“ نذیر احمد کے ناولوں میں سب سے اہم ہے۔ نذیر احمد کا آخری ناول ”رویائے صادقہ“ ہے جو 1884ء میں شائع ہوا۔ 74 سال کی عمر میں نذیر احمد پر فالج کا اثر ہوا اور 28 دسمبر 1910ء میں ان کا وصال ہو گیا۔

”مراۃ العروس“ کے کردار کی نشاندہی کیجئے۔

  1. A.

    اصغری

  2. B.

    اکبری

  3. C.

    نصوح

  4. D.

    حسب بالا میں سے ایک سے زائد

  5. E.

    حسب بالا میں سے کوئی نہیں

Sign up free to check your answer

Sign up free

Explore the full course: Bpsc Tre 4 Middle Teacher Class 6 8 Urdu

Loading lesson…