ہدایت: سوال نمبر 71 تا 95 ذیل میں اقتباسات دیے گئے ہیں۔ ان کے نیچے پانچ متبادل…

PYQ BPSC TRE (Classes 1-8) 2023

ہدایت: سوال نمبر 71 تا 95 ذیل میں اقتباسات دیے گئے ہیں۔ ان کے نیچے پانچ متبادل (A)، (B)، (C)، (D) اور (E) جواب دیے گئے ہیں۔ آپ اقتباسات کو غور سے پڑھئے اور صحیح جواب کی نشاندہی کیجئے:

اقتباس—II

سرسید احمد خاں دلی کے ایک معزز گھرانے میں پیدا ہوئے۔ سید احمد نے اپنے زمانے کے اہل کمال سے فیض حاصل کیا۔ 1839ء میں انہوں نے انگریزی سرکار کی ملازمت اختیار کی اور اس سلسلے میں مختلف شہروں میں ان کی تقرری ہوئی۔ 1862ء میں جب وہ غازی پور میں تھے، انہوں نے ”سائنٹفک سوسائٹی“ کے نام سے ایک انجمن بنائی۔ اس انجمن کا مقصد ہندوستانیوں میں مختلف علوم، خاص کر سائنسی علوم کو فروغ دینا تھا۔ 1869ء میں سرسید احمد خاں ایک سال کے لئے انگلستان گئے۔ واپس آکر انہوں نے انگریزوں کے علمی اور سماجی رسالوں کی طرز پر اپنا ایک رسالہ ”تہذیب الاخلاق“ جاری کیا۔ اس سے اردو میں مضمون نگاری کو بہت ترقی ملی۔

سرسید احمد خاں نے علی گڑھ میں 1875ء میں ایک اسکول قائم کیا۔ یہ اسکول 1878ء میں ”محمڈن اینگلو اورینٹل کالج“ اور پھر 1920ء میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی شکل میں ہندوستان کا ایک نمایاں ادارہ بن گیا۔

سرسید احمد خاں نے کس شہر میں سائنٹفک سوسائٹی قائم کی؟

  1. A.

    بنارس

  2. B.

    غازی پور

  3. C.

    علی گڑھ

  4. D.

    حسب بالا میں سے ایک سے زائد

  5. E.

    حسب بالا میں سے کوئی نہیں

Sign up free to check your answer

Sign up free

Explore the full course: Bpsc Tre 4 Middle Teacher Class 6 8 Urdu

Loading lesson…