ہدایت: سوال نمبر 71 تا 95 ذیل میں اقتباسات دیے گئے ہیں۔ ان کے نیچے پانچ متبادل…

PYQ BPSC TRE (Classes 1-8) 2023

ہدایت: سوال نمبر 71 تا 95 ذیل میں اقتباسات دیے گئے ہیں۔ ان کے نیچے پانچ متبادل (A)، (B)، (C)، (D) اور (E) جواب دیے گئے ہیں۔ آپ اقتباسات کو غور سے پڑھئے اور صحیح جواب کی نشاندہی کیجئے:

اقتباس—I

پریم چند کا اصلی نام دھنپت رائے تھا۔ وہ بنارس کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد ڈاک خانے میں ملازم تھے۔ ابتدائی تعلیم گاؤں میں ہوئی۔ اردو اور فارسی کی ابتدائی تعلیم کے بعد انٹرنس کا امتحان پاس کیا۔ پرائمری اسکول میں ٹیچر ہوگئے۔ تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا اور بی۔ اے۔ کی ڈگری حاصل کی۔

پریم چند کو طالب علمی کے زمانے سے ہی مضامین لکھنے کا شوق تھا۔ ”اسرار معابد“ کے نام سے ان کا پہلا ناول بنارس کے ایک رسالے میں شائع ہونا شروع ہوا۔ بعد میں وہ رسالہ ”زمانہ“ کے لئے پابندی سے مضامین اور افسانے لکھنے لگے۔ 1908ء میں ان کی کہانیوں کا پہلا مجموعہ ”سوز وطن“ کے نام سے شائع ہوا جسے حکومت نے ضبط کر لیا۔ اب وہ پریم چند کے قلمی نام سے لکھنے لگے۔ ملک کی آزادی کی تحریک چل رہی تھی۔ پریم چند بھی گاندھی جی کی شخصیت سے متاثر ہوئے۔ 1921ء میں سرکاری ملازمت سے استعفا دے دیا۔ وہ قلم کے سپاہی بن گئے اور اپنی تحریروں کو آزادی اور قومی تعمیر کے مقاصد کے لئے وقف کر دیا۔

کس رسالے میں پریم چند کے مضامین پابندی سے شائع ہوا کرتے تھے؟

  1. A.

    اردوئے معلی

  2. B.

    ادبی دنیا

  3. C.

    زمانہ

  4. D.

    حسب بالا میں سے ایک سے زائد

  5. E.

    حسب بالا میں سے کوئی نہیں

Attempted by 3 students.

Sign up free to check your answer

Sign up free

Explore the full course: Bpsc Tre 4 Middle Teacher Class 6 8 Urdu

Loading lesson…