ہدایت: سوال نمبر 71 تا 95 ذیل میں اقتباسات دیے گئے ہیں۔ ان کے نیچے پانچ متبادل…

PYQ BPSC TRE (Classes 1-8) 2023

ہدایت: سوال نمبر 71 تا 95 ذیل میں اقتباسات دیے گئے ہیں۔ ان کے نیچے پانچ متبادل (A)، (B)، (C)، (D) اور (E) جواب دیے گئے ہیں۔ آپ اقتباسات کو غور سے پڑھئے اور صحیح جواب کی نشاندہی کیجئے:

اقتباس—III

علی محمد شاد عظیم آباد (پٹنہ) میں پیدا ہوئے۔ گھر پر عربی، فارسی کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد کچھ عرصے تک انگریزی بھی پڑھی۔ علوم اسلامی کی تحصیل کے ساتھ انہوں نے عیسائیوں، پارسیوں اور ہندوؤں کی مذہبی کتابوں کا مطالعہ بھی کیا۔ نثر و نظم دونوں میں شاد نے کئی تصانیف اپنی یادگار چھوڑی ہیں۔ شاد کی غزلوں کا دیوان ان کی وفات کے بعد 1938ء میں ”نغمۂ الہام“ کے نام سے شائع ہوا۔ بعد میں ان کی خودنوشت اور متعدد مجموعے منظر عام پر آئے۔ شاد نے مثنوی، غزل، قصیدہ، مرثیہ اور دوسری اصناف سخن میں طبع آزمائی کی لیکن ان کی شہرت کا اصل باعث ان کی سادہ، مترنم اور شیریں غزلیں ہیں۔

ذیل میں دیئے گئے مناسب لفظ سے درج ذیل جملہ مکمل کیجئے: گھر پر عربی، فارسی کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد کچھ عرصے تک ____ بھی پڑھی۔

  1. A.

    انگریزی

  2. B.

    عربی

  3. C.

    فارسی

  4. D.

    حسب بالا میں سے ایک سے زائد

  5. E.

    حسب بالا میں سے کوئی نہیں

Sign up free to check your answer

Sign up free

Explore the full course: Bpsc Tre 4 Middle Teacher Class 6 8 Urdu

Loading lesson…