پانی کے بعض کچھوے نہایت بد رنگ بادامی ہوتے ہیں اور چٹان جیسے لگتے ہیں۔ آبی…
PYQ CTET 2023
پانی کے بعض کچھوے نہایت بد رنگ بادامی ہوتے ہیں اور چٹان جیسے لگتے ہیں۔ آبی کچھوؤں کی نظر بہت تیز ہوتی ہے۔ بعض کچھوؤں کی بینائی تو ایسی تیز ہوتی ہے کہ رنگوں کی تمیز کر لیتے ہیں۔ بینائی تیز ہونے کی وجہ سے کھانے پینے کے سامان کی تلاش بھی آسان ہو جاتی ہے۔ عام کچھوؤں (ٹورٹوز) اور آبی کچھوؤں (ٹرٹل) کی سننے کی صلاحیت بھی خاصی اچھی ہوتی ہے۔ آبی کچھوے مختلف قسم کے کیڑے مکوڑے، مچھلیاں اور آبی جھاڑیاں کھا کر پیٹ بھر لیتے ہیں۔ ہندوستان اور اس کے گرد و نواح کے بعض ملکوں کے بڑے بڑے دریاؤں میں رہنے والا تنگ سر اور نرم خول والا آبی کچھوا (ٹرٹل) صرف زندہ مچھلی کھاتا ہے۔ آبی کچھوے کیا کیا کھا کر پیٹ بھر لیتے ہیں؟
- A.
کانٹے دار جھاڑیاں اور گھاس کھا کر
- B.
مردہ جانور اور پیڑ پودے کھا کر
- C.
مچھلیاں اور پرندے کھا کر
- D.
کیڑے مکوڑے، مچھلیاں اور آبی جھاڑیاں کھا کر
Sign up free to check your answer
Sign up freeLoading lesson…

