ہدایت: نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھئے اور دیے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب…

PYQ CTET 2021

ہدایت: نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھئے اور دیے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب ترین متبادل کا انتخاب کیجئے۔ (سوال نمبر 91 تا 99)

بجلی نے انسان کی زندگی میں بڑا آرام اور سکھ پیدا کیا ہے۔ اس نے انسان کے لئے کئی طرح کی آسانیاں مہیا کی ہیں۔ بجلی کئی طرح سے تیار کی جاتی ہے جو انسان کے بیسیوں کام میں استعمال ہوتی ہے۔ سب سے زیادہ کام سورج کرتا ہے، سورج کی گرمی کی بدولت سمندروں اور دریاؤں کا پانی بخارات بن کر دوبارہ پانی کی صورت میں برستا ہے پھر ندی نالے اس پانی سے بھر جاتے ہیں۔ پانی سے بھرے ندی نالے بجلی گھروں کو جنم دیتے ہیں۔ پانی کے زور اور طاقت سے ایک پہیہ گھومتا ہے جسے ٹربائن کہتے ہیں۔ اس ٹربائن سے مقناطیس لگا ہوتا ہے جو اس کے ساتھ ساتھ گھومتا رہتا ہے۔ اس مقناطیس اور تانبے کے تاروں کے سلسلے کو جنریٹر کہتے ہیں۔ پانی کے بجلی گھروں کو چلانے کے لئے کروڑوں من پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ آج کل سستی اور بھاری پیمانے پر بجلی پیدا کرنے کے لئے ایٹمی توانائی یعنی یورینیم کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ جس جگہ یورینیم کا استعمال ہوا ہو، اسے ایٹمی بجلی گھر کہیں گے۔

ٹربائن کسے کہتے ہیں؟

  1. A.

    ہوا کے زور سے گھومنے والا پہیہ

  2. B.

    پانی کے زور اور طاقت سے گھومنے والا پہیہ

  3. C.

    ہاتھ کی طاقت سے گھومنے والا پہیہ

  4. D.

    ہاتھ کی طاقت اور ہوا کے زور سے گھومنے والا پہیہ

Sign up free to check your answer

Sign up free

Explore the full course: Ctet Paper 2

Loading lesson…