ہدایت: نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھئے اور دیے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب…

PYQ CTET 2026

ہدایت: نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھئے اور دیے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب ترین متبادل کا انتخاب کیجئے: (سوال نمبر 129 تا 135)

اکبر بادشاہ عالموں اور بزرگوں کا بہت احترام کرتا تھا۔ اسے اجمیر کے خواجہ غریب نواز سے خاص عقیدت تھی۔ اکثر ان کے روضے پر حاضری دیتا۔ حضرت شیخ سلیم چشتی کے علم و فضل کا حال سنا تو ان کا مرید ہو گیا۔ ایک بار اجمیر سے آگرہ واپس آتے وقت سیکری میں حضرت شیخ سلیم چشتی کی قدم بوسی کو حاضر ہوا۔ اکبر اس وقت لاولد تھا۔ اسے اولاد کی بڑی آرزو تھی۔ حضرت شیخ سلیم چشتی نے اسے تسلی دی اور اس کے لیے دعا کی اور کہا: پروردگار تجھے فرزند عطا کرے گا۔ خدا کا کرنا کچھ عرصہ بعد اسی قصبہ سیکری میں اکبر کے ایک بیٹا یعنی مغل تخت و تاج کا وارث پیدا ہوا۔ حضرت شیخ سلیم چشتی نے اپنے نام پر شہزادے کا نام سلطان سلیم رکھا۔

اکبر کو سب سے بڑی آرزو کیا تھی؟

  1. A.

    حکومت کو وسیع کرنے کی

  2. B.

    حکومت کو مضبوط کرنے کی

  3. C.

    جاہ و منصب کی

  4. D.

    اولاد کی

Sign up free to check your answer

Sign up free

Explore the full course: Ctet Paper 2

Loading lesson…