ہدایات: نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھئے اور دیے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب…
PYQ CTET 2022
ہدایات: نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھئے اور دیے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب ترین متبادل کا انتخاب کیجئے۔
آدمیوں کی طرح پرندے بھی نقل مکانی کرتے ہیں۔ پرندوں کے پر خوبصورت ہی نہیں مضبوط بھی ہوتے ہیں۔ ان کی مدد سے اڑ کر دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک پہنچ جاتے ہیں۔ پرندوں کا نقل مکانی شمال اور جنوب کے درمیان ہوتا ہے۔ شمالی نصف کرہ میں موسم سرما کی برف سے بچنے کے لئے پرندے ایسے علاقوں کی طرف منتقل ہوجاتے ہیں جہاں انہیں غذا آسانی سے مل سکتی ہو اور رہائش کا مسئلہ بھی حل ہوجاتا ہو۔ وہ زیادہ تر جنوبی امریکہ اور افریقہ کے گرم خطوں کا رخ کرتے ہیں۔ جنوبی نصف کرہ کے پرندے دوسرے علاقوں میں کم منتقل ہوتے ہیں کیونکہ وہاں کے موسم شمالی نصف کرہ کے موسموں سے بالکل مختلف ہوتے ہیں۔ بعض پرندے جیسے بگلا اپنے بچوں کو ساتھ لے کر دشمنوں کے خطرے سے محفوظ رہنے اور غذا تلاش کرنے کے لئے سینکڑوں میل دور نکل جاتے ہیں۔
سردی کے موسم سے کس سے بچنے کے لئے پرندے چلے جاتے ہیں؟
- A.
دانا پانی نہ ملنے کی وجہ سے چلے جاتے ہیں
- B.
ٹھنڈی ہواؤں سے بچنے کے لئے چلے جاتے ہیں
- C.
موسم سرما کی برف سے بچنے کے لئے چلے جاتے ہیں
- D.
زیادہ سردی کی وجہ سے چلے جاتے ہیں
Sign up free to check your answer
Sign up freeLoading lesson…

