ہدایات: نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھئے اور دیے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب…
PYQ CTET 2022
ہدایات: نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھئے اور دیے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب ترین متبادل کا انتخاب کیجئے۔
آدمیوں کی طرح پرندے بھی نقل مکانی کرتے ہیں۔ پرندوں کے پر خوبصورت ہی نہیں مضبوط بھی ہوتے ہیں۔ ان کی مدد سے اڑ کر دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک پہنچ جاتے ہیں۔ پرندوں کا نقل مکانی شمال اور جنوب کے درمیان ہوتا ہے۔ شمالی نصف کرہ میں موسم سرما کی برف سے بچنے کے لئے پرندے ایسے علاقوں کی طرف منتقل ہوجاتے ہیں جہاں انہیں غذا آسانی سے مل سکتی ہو اور رہائش کا مسئلہ بھی حل ہوجاتا ہو۔ وہ زیادہ تر جنوبی امریکہ اور افریقہ کے گرم خطوں کا رخ کرتے ہیں۔ جنوبی نصف کرہ کے پرندے دوسرے علاقوں میں کم منتقل ہوتے ہیں کیونکہ وہاں کے موسم شمالی نصف کرہ کے موسموں سے بالکل مختلف ہوتے ہیں۔ بعض پرندے جیسے بگلا اپنے بچوں کو ساتھ لے کر دشمنوں کے خطرے سے محفوظ رہنے اور غذا تلاش کرنے کے لئے سینکڑوں میل دور نکل جاتے ہیں۔
پرندوں کا نقل مکانی کس کے درمیان ہوتا ہے؟
- A.
شمال اور جنوب کے درمیان
- B.
مشرق اور مغرب کے درمیان
- C.
پہاڑوں اور دریاؤں کے درمیان
- D.
آسمان اور زمین کے درمیان
Sign up free to check your answer
Sign up freeLoading lesson…

