ہدایت: نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھیے اور دیے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب…
PYQ CTET 2023
ہدایت: نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھیے اور دیے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب ترین متبادل کا انتخاب کیجیے۔ (سوال نمبر 106 تا 114)
پودے ہماری زندگی میں بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ یہ مختلف ماحول میں پائے جاتے ہیں۔ حتیٰ کہ ریگستان میں بھی بہت سے پودے نشو و نما پاتے ہیں۔ ریگستانی پودے کے جسم موٹے ریشے دار اور پھولے ہوتے ہیں کیونکہ یہ اپنے جسم میں غذا اور پانی کا ذخیرہ رکھتے ہیں جو انھیں لمبے عرصے تک زندہ رکھنے کے لیے کافی ہے۔ خراب موسم میں جب غذا اور پانی کی قلت ہوتی ہے تو یہ ذخیرہ ان کے کام آتا ہے۔ ایک عام پودا اپنی ضرورت سے کہیں زیادہ پانی کو جذب کر لیتا ہے اور پانی کی زائد مقدار اس کے پتوں اور فضا میں خارج ہوتی رہتی ہے اس لیے درختوں کے نیچے جانے سے ہمیں ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے۔ ریگستانی پودوں کے پتے جسامت میں چھوٹے ہیں بلکہ یہ کانٹوں کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ ان کا رنگ بھی سیاہی مائل ہو جاتا ہے۔ اس کا دوسرا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ جگالی کرنے والے جانور ان پر منہ مارنے سے گریز کرتے ہیں۔
ریگستانی پودوں کے جسم کیسے ہوتے ہیں؟
- A.
نوک دار اور کانٹے والے ہوتے ہیں
- B.
موٹے، ریشے دار اور پھولے ہوئے ہوتے ہیں
- C.
کنکیلے کھردرے اور پتلے ہوتے ہیں
- D.
خار دار اور بد نما ہوتے ہیں
Sign up free to check your answer
Sign up freeLoading lesson…

