ہدایات : نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھئے اور دیے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب…

PYQ CTET 2022

ہدایات : نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھئے اور دیے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب ترین متبادل کا انتخاب کیجئے۔

کرکٹ پہلے صرف انگریزوں کا کھیل تھا۔ رفتہ رفتہ بہت سے ملکوں میں اس کھیل کا شوق پیدا ہوا۔ ہمارے ملک میں بھی لوگ بڑے شوق سے کرکٹ کھیلنے لگے۔ جب یہاں کے کھلاڑیوں میں مہارت پیدا ہوئی تو انہوں نے دوسرے ملکوں سے میچ کھیلنا شروع کیا۔ سید مشتاق علی بھی اس زمانے کی ہندوستانی ٹیم کے ایک مشہور کھلاڑی تھے۔ انہوں نے اپنے کھیل سے ہندوستان کا نام روشن کیا۔ مشتاق علی نے بچپن ہی سے کرکٹ میں اپنے جوہر دکھانے شروع کر دیے۔ ان کے کھیلنے کا انداز دوسرے کھلاڑیوں سے مختلف تھا۔ وہ دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرتے اور گیند بازی بائیں ہاتھ سے کرتے تھے۔ بلے بازی میں انہوں نے خوب نام کمایا۔ خطرہ مول لے کر کھیلنا ان کی فطرت تھی۔

ہمارے ملک کے کھلاڑیوں نے بھی کب دوسرے ملکوں سے میچ کھیلنا شروع کیا؟

  1. A.

    جب یہاں پر کرکٹ کھیلنا شروع کیا

  2. B.

    جب یہاں کے کھلاڑیوں میں مہارت پیدا ہوئی

  3. C.

    جب یہاں کے کھلاڑی اچھی طرح کھیلنے لگے

  4. D.

    جب یہاں کے کھلاڑی دل لگا کر کھیلنے لگے

Sign up free to check your answer

Sign up free

Explore the full course: Ctet Paper 1

Loading lesson…