ہدایات: نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھئے اور دیئے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب…

PYQ CTET 2022

ہدایات: نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھئے اور دیئے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب ترین متبادل کا انتخاب کیجئے۔

امیر خسرو اودھ کے ضلع پٹیالی میں پیدا ہوئے۔ ان کا خاندان ایک ترک قبیلے سے تعلق رکھتا تھا۔ خسرو بہت ذہین تھے۔ طالب علمی کے زمانے سے ہی شعر کہنے لگے۔ شعر و ادب کے علاوہ موسیقی بھی خسرو کا خاص میدان ہے۔ ان کے نانا ملک موسیقی سے بھی خاص شغف رکھتے تھے۔ اس کے علاوہ قدرت نے انہیں بہت تیز دماغ عطا کیا تھا۔ فارسی، عربی، ترکی اور سنسکرت وغیرہ میں انہیں خوب مہارت حاصل تھی جو ان سے پہلے کہیں اور نظر نہیں آتی۔ وہ فارسی کے تو بڑے شاعر تھے ہی ساتھ ہی انہیں اپنے وطن ہندوستان کی راجدھانی دلی میں بولی جانے والی زبان پر عبور حاصل تھا۔ اس زبان میں پہلی بار گیت اور دوہے خسرو ہی نے لکھے۔ یہی زبان آگے چل کر زبان ہندی اور اردو کہلائی۔ اس لیے اردو زبان کے ارتقا میں خسرو بنیادی کڑی اور امام کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔

امیر خسرو کا خاندان کس قبیلے سے تعلق رکھتا تھا؟

  1. A.

    تموچن قبیلے سے

  2. B.

    ایران کے قبیلے سے

  3. C.

    ترک قبیلے سے

  4. D.

    چنگیزی قبیلے سے

Sign up free to check your answer

Sign up free

Explore the full course: Ctet Paper 1

Loading lesson…