ہدایات: نیچے دیے ہوئے شعری حصّے کو پڑھیے اور دیے گئے متبادل میں سے کسی ایک…

PYQ CTET 2019

ہدایات: نیچے دیے ہوئے شعری حصّے کو پڑھیے اور دیے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب ترین متبادل کا انتخاب کیجیے۔ (سوال نمبر 100 تا 105)

یہ آرزو تھی تجھے گل کے روبرو کرتے

ہم اور بلبلِ بے تاب گفتگو کرتے

پیامبر نہ میسّر ہوا تو خوب ہوا

زبانِ غیر سے کیا شرحِ آرزو کرتے

مری طرح سے مہ و مہر بھی ہیں آوارہ

کسی حبیب کی یہ بھی ہیں جستجو کرتے

جو دیکھتے تری زنجیر زلف کا عالم

اسیر ہونے کی آزاد آرزو کرتے

نہ پوچھ عالمِ برگشتہ طالعی آتش

برستی آگ جو باراں کی آرزو کرتے

شاعر پہلے شعر میں کیا آرزو کر رہا ہے؟

  1. A.

    محبوب سے ملاقات کرنے کی

  2. B.

    محبوب سے شکوہ کرنے کی

  3. C.

    محبوب کو گل کے روبرو کرنے کی

  4. D.

    محبوب کے حسن کی تعریف کرنے کی

Sign up free to check your answer

Sign up free

Explore the full course: Ctet Paper 1

Loading lesson…