درد منت کش دوا نہ ہوا میں نہ اچھا ہوا برا نہ ہوا جمع کرتے ہو کیوں رقیبوں کو اک…
PYQ CTET 2019
درد منت کش دوا نہ ہوا
میں نہ اچھا ہوا برا نہ ہوا
جمع کرتے ہو کیوں رقیبوں کو
اک تماشا ہوا گلا نہ ہوا
ہے خبر گرم ان کے آنے کی
آج ہی گھر میں بوریا نہ ہوا
کیا وہ نمرود کی خدائی تھی
بندگی میں مرا بھلا نہ ہوا
جان دی، دی ہوئی اسی کی تھی
حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا
شاعر اپنے محبوب سے کیا شکایت کر رہا ہے؟
- A.
راہ گیروں کو جمع کرنے کی
- B.
رقیبوں کے جمع کرنے کی
- C.
دوستوں کو جمع کرنے کی
- D.
عزیزوں کے جمع کرنے کی
Sign up free to check your answer
Sign up freeLoading lesson…

