اقتباس—IV: "اسے جتنا جیب خرچ ملتا تھا وہ کیمیاوی اشیاء خریدنے کے لئے ناکافی…

PYQ BPSC TRE (Classes 1-8) 2024

اقتباس—IV: "اسے جتنا جیب خرچ ملتا تھا وہ کیمیاوی اشیاء خریدنے کے لئے ناکافی تھا۔ جن کی اُسے ضرورت تھی۔ لہٰذا اپنے والدین سے مزید رقم کمانے کی اجازت حاصل کرلی اور گرینڈ ٹرنک ریلوے لائن کے اسٹیشنوں پر اخبار بیچنے لگا۔ کوئی اور سائنس داں اگر اخبار بیچنے لگے تو ظاہر ہے کہ اسے تجربہ کرنے کا وقت نہیں مل سکے گا۔ لیکن ایڈیسن کا معاملہ اس کے برعکس تھا۔ اس کے تجربے نہ صرف اپنے کمرے بلکہ ریل کے سامان کے ڈبے میں بھی جاری رہتے۔ وہ ڈبے میں ہی بوتلیں، نلکیاں اور برقی مورچے لے آتا۔ وہیں کیمیا کی کتابیں پڑھتا تھا اور ساتھ ساتھ تجربے بھی کرتا جاتا تھا۔ ریل صبح کے سات بجے روانہ ہوتی اور رات کے ساڑھے نو بجے واپس پہنچتی تھی۔ ایڈیسن تمام وقت تجربوں میں مصروف رہتا جو رات گئے تک جاری رہتے تھے۔ اتنی مصروفیت کے باوجود اس نے "دی ویکلی ہیرالڈ" کے نام سے ایک اخبار نکالا جس کا وہ مدیر، نامہ نگار، منیجر اشتہارات، نیوز ایجنٹ غرض سبھی کچھ تھا۔ ایک دن وہ پلیٹ فارم پر کھڑا تھا۔ دیکھا کہ ریل کی پٹری پر ایک بچہ کھیل رہا ہے۔ اسی وقت ایک مال گاڑی آرہی تھی۔ ایک لمحہ بھی دیر ہوجاتی تو بچہ گاڑی کے نیچے کچلا جاتا۔ ایڈیسن تیزی سے پٹری کی طرف لپکا اور بچے کو گھسیٹ کر بچا لیا۔ اسی وقت گاڑی وہاں سے گزری۔ بچے کا باپ اسٹیشن ماسٹر تھا۔ وہ احسان کا بدلہ صرف ایک طریقے سے اتار سکتا تھا۔ یعنی ایڈیسن کو تار برقی کا کام سکھا کر۔ چنانچہ وہ فرصت کے اوقات میں تین ماہ تک اسٹیشن ماسٹر سے یہ کام سیکھتا رہا جس کے بعد اس کے استاد نے یہ کہہ دیا کہ تم سند لینے کے قابل ہوگئے ہو۔ اب ایڈیسن تار برقی کا باقاعدہ تار گر (آپریٹر) اور بہت جلد ویسٹرن یونین کا سب سے تیز رفتار تار دینے والا بن گیا"۔ اپنا جیب خرچ پورا کرنے کے لئے ایڈیسن نے کیا طریقہ اختیار کیا؟

  1. A.

    ریلوے اسٹیشن پر قلی کا کام کرنے لگا

  2. B.

    ٹرین میں بوٹ پالش کرنے لگا

  3. C.

    ریلوے اسٹیشن پر اخبار بیچنے لگا

  4. D.

    درج بالا میں سے ایک سے زائد

  5. E.

    درج بالا میں سے کوئی نہیں

Sign up free to check your answer

Sign up free

Explore the full course: Bpsc Tre 4 Middle Teacher Class 6 8 Urdu

Loading lesson…