اقتباس—III: فرصت کے وقت، ہم دلی کی گلیوں کے چکر لگاتے۔ کبھی کبھی کشمیری دروازے…
PYQ BPSC TRE (Classes 1-8) 2024
اقتباس—III: فرصت کے وقت، ہم دلی کی گلیوں کے چکر لگاتے۔ کبھی کبھی کشمیری دروازے کی طرف بھی نکل جاتے۔ ایک روز جو کشمیری دروازے کی طرف گیا تو کیا دیکھتا ہوں دلی کالج میں بڑا ہجوم ہے۔ کالج وہاں تھا جہاں اب گورنمنٹ اسکول ہے۔ میں بھی بھیڑ میں گھس گیا۔ معلوم ہوا لڑکوں کا امتحان لینے مفتی صدرالدین صاحب آئے ہوئے ہیں۔ ہم نے کہا چلو ہم بھی دیکھیں۔ برآمدے میں پہنچا۔ قد چھوٹا۔ لوگوں کی ٹانگوں میں سے ہوتا ہوا گھس گھسا کر کمرے کے دروازے تک پہنچ ہی گیا۔ دیکھا کہ کمرے کے بیچ میں میز بچھی ہے۔ اس کے سامنے کرسی پر مفتی صاحب بیٹھے ہیں۔ ایک ایک لڑکا آتا ہے۔ اس سے سوال کرتے ہیں اور سامنے کاغذ پر کچھ لکھتے جاتے ہیں۔ میز کے دوسرے پہلو کی کرسی پر ایک انگریز بیٹھا ہے۔ یہ مدرسہ کے پرنسپل صاحب تھے۔ باتوں باتوں میں پوچھا : میاں صاحبزادے کیا پڑھتے ہو؟ میں نے کہا 'معلقات'۔ ان کو بڑا تعجب ہوا۔ پھر پوچھا، میں نے وہی جواب دیا۔ میری عمر پوچھی۔ میں نے کہا مجھے کیا معلوم۔ وہ میرا ہاتھ پکڑ کر بجائے اپنے کام کو جانے کے سیدھا مجھ کو مفتی صاحب کے پاس لے گئے اور کہنے لگے مفتی صاحب! یہ لڑکا کہتا ہے میں معلقات پڑھتا ہوں۔ ذرا دیکھیے تو سہی۔ سچ کہتا ہے یا یوں ہی باتیں بناتا ہے۔ مفتی صاحب نے کہا : تو کیا پڑھتا ہے؟ میں نے کہا : معلقات۔ کہنے لگے کہاں پڑھتا ہے؟ میں نے کہا : پنجابیوں کے کٹرے کی مسجد میں۔ پھر کہا معلقات دوں، پڑھو گے؟ میں نے کہا لائیے۔ انہوں نے میز پر سے کتاب اٹھائی میرے ہاتھ میں دی اور کہا : "یہاں سے پڑھو"۔ میز کی دوسری جانب جو صاحب بیٹھے تھے وہ کون تھے؟
- A.
اسد اللہ خان غالب
- B.
دلی کالج کے پرنسپل
- C.
دلی کے کمشنر
- D.
درج بالا میں سے ایک سے زائد
- E.
درج بالا میں سے کوئی نہیں
Sign up free to check your answer
Sign up freeExplore the full course: Bpsc Tre 4 Middle Teacher Class 6 8 Urdu
Loading lesson…

