ہدایات: نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھیے اور دیے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب…

PYQ CTET 2019

ہدایات: نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھیے اور دیے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب ترین متبادل کا انتخاب کیجیے۔ (سوال نمبر 91 تا 99)

آج کی معاشرت میں جو صفائی، خوب صورتی اور تندرستی نظر آتی ہے اس کا سہرا سائنس کے سر ہے۔ کیونکہ سائنس ہی نے بیماریوں اور قحط سالی کے مقابلے کے لیئے کئی طور طریقے وضع کیے ہیں، ایک حد تک زیادہ پیداوار حاصل کرتے ہوئے قحط سالی کو روکا بھی ہے۔ ترسیل کا سامان پیدا کیا ہے دنیا بھر کی تہذیبوں اور قوموں کو قریب سے قریب تر کر دیا ہے۔ سائنس نے سمندر و خشکی کی حدوں کو پار کرکے ساری دنیا کی معاشرت کو اک اکائی کر دکھایا ہے وقت اور فاصلے کے مسئلے کو ختم کر دیا ہے اور قومیں تہذیبیں کیسے ایک دوسرے کے قریب آئی ہیں، وہ اس طرح کہ ہر وہ نیا رنگ، نیا ڈھنگ اور یہ فیشن کا انداز ریڈیو، ٹیلی ویژن، اخباروں اور سلولائیڈ فلموں کی امداد سے کئی دوسرے ملکوں تک پہنچ جاتا ہے اور اس طرح آگے سے آگے بڑھتا جاتا ہے۔ صنعت و حرفت میں سائنس کی بدولت بڑی ترقی ہوئی ہے۔ دوسرے ممالک میں سامان فروخت کرنے کے لیے خوشنما اور خوب صورت معیار کا لحاظ رکھا جاتا ہے تاکہ عالمی منڈی میں اس سامان کو پسند کیا جائے اس کا نتیجہ ظاہر ہے کہ مقابلے کے جذبے سے ہر ملک بہتر سے بہتر سامان تیار کرتا ہے جو دوسرے ممالک میں خوش اسلوبی سے فروخت ہو جاتا ہے۔

دنیا بھر کی تہذیبوں کو کر دیا ہے

  1. A.

    علاحدہ کر دیا ہے

  2. B.

    مالا مال کر دیا ہے

  3. C.

    یکجا کر دیا ہے

  4. D.

    قریب سے قریب تر کر دیا ہے

Sign up free to check your answer

Sign up free

Explore the full course: Ctet Paper 2

Loading lesson…