آج کے سائنسی دور میں چاند کی زمین پر تحقیق کا کام کافی بڑھ گیا ہے۔ سائنس دانوں…

PYQ CTET 2019

آج کے سائنسی دور میں چاند کی زمین پر تحقیق کا کام کافی بڑھ گیا ہے۔ سائنس دانوں کا خیال رہا ہے کہ چاند ایک گول کرہ ہے جس میں حرارت ہے نہ روشنی، نہ آکسیجن، نہ نباتات، یہ سورج کی روشنی کو آئینے کی طرح منعکس کرتا ہے اور ہمیں چمکتا نظر آتا ہے۔ ذرا غور سے دیکھئے تو یہ سمجھ میں آ جاتا ہے کہ چاند کا سب سے زیادہ چمک دار حصہ سورج سے بہت زیادہ قریب رہتا ہے۔ چاند زمین کے گرد بیضوی مدار میں گھومتا ہے۔ ہمیں چاند کا صرف وہ حصہ نظر آتا ہے جس پر پورے طور سے سورج کی روشنی پڑتی ہے۔ زمین سے چاند تک کا سفر زمین کے ہر سفر سے مختلف ہوتا ہے کیونکہ خود زمین اور چاند ہر وقت نہایت تیزی کے ساتھ خلا میں سفر کرتے رہتے ہیں اس لئے خلا میں ان کا مقام بدلتا رہتا ہے۔ خلا سے مراد وہ جگہ جو ہوا سے خالی ہو۔ چاند کا سفر ایک خلائی سفر ہے۔ آج کے انسان نے خود چاند پر اتر کر تصاویر اتاریں، راکھ اور پتھر کے نمونے حاصل کیے ان نمونوں کا تجزیہ کیا گیا جن سے پتہ چلا کہ چاند کی زمین پر کاربن موجود ہے۔ چاند سے لائی گئی مٹی اور پتھروں سے اب پتہ چلا کہ چاند پر کسی قسم کی زندگی نہیں۔

چاند کا ہمیں کون سا حصہ نظر آتا ہے؟

  1. A.

    جس پر سورج کی ترچھی روشنی پڑتی ہے

  2. B.

    جس پر پورے طور پر سورج کی روشنی پڑتی ہے

  3. C.

    جس پر سیدھے طور پر سورج کی روشنی پڑتی ہے

  4. D.

    جس پر کبھی کبھی سورج کی روشنی پڑتی ہے

Sign up free to check your answer

Sign up free

Explore the full course: Ctet Paper 2

Loading lesson…