ہدایات: نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھئے اور دیے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب…

PYQ CTET 2022

ہدایات: نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھئے اور دیے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب ترین متبادل کا انتخاب کیجئے۔

پانی کے اندر غوطہ لگا کر سیپ بٹورنا تو آدمی کا پرانا پیشہ رہا ہے۔ سینکڑوں برس پہلے بھی یونان کے لوگ پانی کے اندر غوطہ لگا کر اسفنج اور سیپیاں نکال کر لاتے تھے یا بحرین کے عرب پانی کی تہہ سے موتی والے سیپ لے آتے تھے۔ مگر اس وقت یہ غوطہ خور زیادہ سے زیادہ دو چار منٹ تک ہی پانی کے اندر سانس روک کر رہ سکتے تھے۔ آج سائنس کی ایجاد نے اس کام کو بہت آسان کر دیا ہے۔ ایک نئی مشین بنائی گئی ہے جس کو پانی کا چھیپڑا کہتے ہیں۔ جس سے پانی کے اندر زیادہ دیر تک سانس لیا جا سکتا ہے اور دیکھا بھی جا سکتا ہے۔ یوں تو سمندر کی گہرائی میلوں نیچے تک ہوتی ہے مگر زندہ جاندار صرف سات میل کی گہرائی تک ہی پائے جاتے ہیں۔ سمندر کی دنیا تو ایک عجائب گھر ہے۔ اس سے موتی اور مونگے نکلتے ہیں اور رنگ برنگے پھول اور مچھلیاں بھی پیدا ہوتی ہیں۔

غوطہ خور کی جمع ہے

  1. A.

    غوطہ خوروں

  2. B.

    غوطہ خوران

  3. C.

    غوطہ خورین

  4. D.

    غوطہ خورائن

Sign up free to check your answer

Sign up free

Explore the full course: Ctet Paper 2

Loading lesson…