انسان اپنی جسمانی اور ذہنی محنت و مشقت کے بعد آرام کا طالب ہوتا ہے۔ اس کے لیے…

PYQ CTET 2019

انسان اپنی جسمانی اور ذہنی محنت و مشقت کے بعد آرام کا طالب ہوتا ہے۔ اس کے لیے وہ یا تو کہیں تفریح کے لیے جانا پسند کرے گا یا پھر کوئی فلم وغیرہ دیکھے گا۔ ان کے علاوہ کچھ عادتیں بھی اپنا لیتا ہے جیسے پان کھانا، سگریٹ، بیڑی اور سگار پینا یا پھر شراب پینا۔ سگریٹ اور بیڑی وغیرہ تمباکو سے تیار کیے جاتے ہیں۔ تمباکو کے پتوں میں ایک مادہ نکوٹین ہوتا ہے، جو کہ اعصابی نظام میں ہیجان پیدا کرتا ہے۔ سگریٹ، بیڑی اور سگار کے دھوئیں میں نکوٹین کے علاوہ کاربن مونو آکسائیڈ گیس بھی پائی جاتی ہے۔ سگریٹ نوشی سے صرف دل کی بیماریاں ہی نہیں ہوتیں بلکہ پھیپھڑوں کے لیے بھی یہ سب سے زیادہ نقصان دہ ہے۔ سگریٹ صرف اس کے پینے والے کے لیے ہی نقصان دہ نہیں ہوتا بلکہ اطراف میں جو لوگ ہوتے ہیں ان کو بھی اتنا ہی نقصان پہنچتا ہے۔

انسان کب آرام کا طالب ہوتا ہے؟

  1. A.

    جسمانی اور ذہنی محنت و مشقت کے بعد

  2. B.

    زیادہ پڑھنے اور لکھنے کے بعد

  3. C.

    زیادہ دوڑنے اور تیرنے کے بعد

  4. D.

    زیادہ فلمیں دیکھنے کے بعد

Sign up free to check your answer

Sign up free

Explore the full course: Ctet Paper 2

Loading lesson…