مولانا ابوالکلام آزاد ہمارے ملک کے ان رہنماؤں میں سے ہیں جن پر ہندوستان ہمیشہ…

PYQ CTET 2019

مولانا ابوالکلام آزاد ہمارے ملک کے ان رہنماؤں میں سے ہیں جن پر ہندوستان ہمیشہ ناز کرے گا۔ وہ بچپن سے بہت ذہین تھے۔ ان کا حافظہ بھی غضب کا تھا۔ جو کتاب ایک بار نظر سے گزر گئی، جو شعر ایک بار کان میں پڑ گیا، وہ عمر بھر کے لیے یاد ہو گیا۔ لکھتے، تقریر کرتے یا باتیں کرتے وقت وہ بڑی آسانی سے کتابوں کے حوالے دیتے تھے۔ مولانا آزاد نے صرف پندرہ برس کی عمر میں ”لسان الصدق“ نامی پرچہ جاری کیا۔ لوگ ان کے مضامین اخبار میں پڑھتے تو یہی سمجھتے تھے کہ ان کا لکھنے والا کوئی بزرگ عالم ہے۔ انہوں نے اپنے ہم وطنوں میں آزادی کی روح پھونکنے کے لیے اخبار جاری کیا۔ اپنے مضامین کے ذریعے لوگوں میں آزادی کی تڑپ پیدا کی۔ جب ہندوستان آزاد ہوا تو انہیں آزاد ہندوستان کا پہلا وزیر تعلیم بنایا گیا۔

آزادی کا متضاد ہے

  1. A.

    قید

  2. B.

    غلامی

  3. C.

    رہائی

  4. D.

    مقید

Sign up free to check your answer

Sign up free

Explore the full course: Ctet Paper 2

Loading lesson…