ہدایات: نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھیے اور دیے گئے متبادل میں سے مناسب ترین…

PYQ CTET 2019

ہدایات: نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھیے اور دیے گئے متبادل میں سے مناسب ترین متبادل کا انتخاب کیجیے۔ (سوال نمبر 129 تا 135)

معاً انہیں ایسا معلوم ہوا کہ راستہ دیکھا ہوا ہے۔ ہاں اِدھر ہی سے تو گیا اُن کو اپنے گاؤں لے گیا تھا۔ وہی کھیت، وہی باغ ہیں، وہی گاؤں! اب انکی رفتار تیز ہونے لگی۔ ساری تکان، ساری کمزوری، ساری مایوسی رفع ہوگئی۔ ارے یہ تو اپنا کھیت آگیا۔ یہ تو اپنا کنواں ہے جہاں ہر روز پانی پیا کرتے تھے۔

موتی: ”ہمارا گھر نزدیک آ گیا۔“

ہیرا: ”بھگوان کی مہربانی ہے۔“

موتی: ”میں تو اب گھر بھاگتا ہوں۔“

ہیرا: ”یہ جانے بھی دے گا اتنا سوچ لو۔“

موتی: ”اسے میں مار گراتا ہوں۔ جب تک سنبھلے تب تک ہم گھر پہنچ جائیں گے۔“

ہیرا: ”نہیں دوڑ کر تھان تک چلو۔ وہاں سے آگے نہ چلیں گے۔“

دونوں مست ہو کر بچھڑوں کی طرح کلیلیں کرتے ہوئے گھر کی طرف دوڑے اور اپنے تھان پر جا کر کھڑے ہو گئے۔ وہ آدمی بھی پیچھے پیچھے دوڑا آ رہا تھا۔ جھوری دروازے پر بیٹھا تھا۔ بیلوں کو دیکھتے ہی دوڑا اور انہیں پیار کرنے لگا۔ بیلوں کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔

بیلوں کی رفتار تیز کیوں ہونے لگی؟

  1. A.

    اپنا گاؤں، کھیت اور باغ دیکھ کر

  2. B.

    اپنے مالک اور مالکِ مکان کو دیکھ کر

  3. C.

    گائے اور بیلوں کو دیکھ کر

  4. D.

    گاؤں کے لوگوں کو دیکھ کر

Sign up free to check your answer

Sign up free

Explore the full course: Ctet Paper 2

Loading lesson…