ہدایات : نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھئے اور دیے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب…

PYQ CTET 2022

ہدایات : نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھئے اور دیے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب ترین متبادل کا انتخاب کیجئے۔

(وہی کمرہ — بیگم افضل کوئی کتاب پڑھ رہی ہیں۔ افضل گھبرائے ہوئے کمرے میں آتے ہیں)

بیگم : (گھبرا کر کھڑی ہو جاتی ہیں۔ گھڑی دیکھ کر) ارے آپ یہاں، آپ تو سیدھے اسٹیشن جانے والے تھے؟

افضل : بیگم، مجھے دفتر میں یاد آیا کہ نئے جوتے تو پہنے ہی نہیں۔ اس لیے بھاگا بھاگا چلا آیا کہ جوتے بدل کر اسٹیشن جاؤں۔

بیگم : یا اللہ! میں نے جوتے تو ستارہ کے ہاتھ اسٹیشن بھجوا دیے ہیں تاکہ آپ وہیں بدل لیں۔

افضل : اوہ! اب کیا کروں؟

بیگم : (تیزی سے) جلدی اسٹیشن جائیے۔ چمن سامان لے کر گیا ہے۔ جوتے وہیں پہن لینا۔

ستارہ : صاحب وقت پر اسٹیشن نہیں پہنچے۔ اس لیے چمن سامان لے کر صاحب کے دفتر گیا ہے۔

بیگم نے جب افضل کو گھبرائے ہوئے کمرے میں آتے دیکھا تو ان سے کیا کہا؟

  1. A.

    ارے آپ یہاں کیوں آئے

  2. B.

    ارے آپ تو اسٹیشن جانے والے تھے

  3. C.

    ارے کیا ہوا طبیعت ٹھیک نہیں ہے

  4. D.

    کیا آپ کوئی چیز بھول گئے

Sign up free to check your answer

Sign up free

Explore the full course: Ctet Paper 2

Loading lesson…