ہدایات: نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھئے اور دیئے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب…

PYQ CTET 2022

ہدایات: نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھئے اور دیئے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب ترین متبادل کا انتخاب کیجئے۔ ایک دکاندار تجارت کی غرض سے گھوڑے پر سوار ہو کر جا رہا تھا۔ بے خیالی میں ایک جنگل میں جا نکلا۔ اس کے اوپر چھ آدمیوں نے حملہ کر دیا۔ اس نے ان کے دو ایک وار تو خالی دیئے لیکن جب دیکھا کہ وہ چھ ہیں تو سوچا اچھا یہی ہے کہ ان سے بچ کر نکل چلوں۔ اس نے گھوڑے کو گھر کی طرف پھیرا لیکن ڈاکوؤں نے بھی اپنے گھوڑے پیچھے ڈال دیئے۔ سچ یہ ہے دکاندار کے گھوڑے نے اسی دن دم وصول کرائی اور وہ اپنے مالک کی جان بچا کر گھر لے آیا۔ مگر اس میں اس کی دونوں ٹانگیں بے کار ہو گئیں۔ کچھ دنوں بعد غریب کی آنکھیں بھی جاتی رہیں۔ لیکن دکاندار کو اپنے وفادار گھوڑے کا احسان یاد تھا۔ اس نے سائس کو حکم دیا کہ جب تک گھوڑا جیتا رہے اس کو روز صبح شام چھ سیر دانہ دیا جائے اور کوئی کام نہ لیا جائے۔ دکاندار کی جان کس نے بچائی؟

  1. A.

    اس کے دوست نے

  2. B.

    اس کے گھوڑے نے

  3. C.

    ایک اجنبی نے

  4. D.

    ایک ہاتھی نے

Sign up free to check your answer

Sign up free

Explore the full course: Ctet Paper 2

Loading lesson…