ہدایات: نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھئے اور دیے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب…
PYQ CTET 2022
ہدایات: نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھئے اور دیے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب ترین متبادل کا انتخاب کیجئے۔ اخروٹ پا کر کوّا بہت خوش تھا کہ آج ایک لذیذ پھل کھانے کو ملے گا۔ وہ ایک پیڑ پر جا بیٹھا اور اپنی لمبی سی چونچ سے اخروٹ توڑنے لگا۔ کر کر کر کی آواز ہوئی لیکن اخروٹ جوں کا توں رہا۔ اس نے بہت کوشش کی لیکن اخروٹ کو توڑ نہ سکا۔ بے چارہ کوّا تھک کر مایوس ہو گیا۔ قریب ہی ایک گلہری بیٹھی یہ تماشا دیکھ رہی تھی۔ اخروٹ کو دیکھ کر منہ میں پانی بھر آیا۔ وہ کوّے سے اخروٹ حاصل کرنے کی تدبیر سوچنے لگی۔ آخر گلہری دوڑی دوڑی کوّے کے پاس پہنچ کر بولی: ”بھیا! کیا بات ہے، بہت پریشان نظر آ رہے ہو؟“ کوّا بولا: ”کیا بتاؤں بہن، بڑی مشکل سے یہ اخروٹ ملا ہے لیکن یہ تو کسی صورت سے ٹوٹتا ہی نہیں۔“ اخروٹ دیکھ کر کس کے منہ میں پانی بھر آیا؟
- A.
طوطے کے منہ میں پانی بھر آیا
- B.
چڑیا کے منہ میں پانی بھر آیا
- C.
کبوتر کے منہ میں پانی بھر آیا
- D.
گلہری کے منہ میں پانی بھر آیا
Sign up free to check your answer
Sign up freeLoading lesson…

