لتا کی مقبولیت کا اصل راز اس کی آواز کی نغمگی ہے۔ لتا کے گانے کی ایک اور خاصیت…
PYQ CTET 2019Modified — slightly modified from the official paper; see the solution
لتا کی مقبولیت کا اصل راز اس کی آواز کی نغمگی ہے۔ لتا کے گانے کی ایک اور خاصیت ہے اس کی آواز کی لطافت۔ لتا سے پہلے مگر نور جہاں بھی ایک اچھی گلوکارہ تھی۔ لیکن لتا کے گانوں میں نرمی اور بے خود کر دینے والی کیفیت پائی جاتی ہے۔ لتا کے گانوں کی ایک اور خصوصیت اس کی بلند آہنگی ہے۔ اس کے گیت کے دو لفظوں کے بیچ کا فاصلہ ترنم سے اس طرح بھرا ہوتا ہے کہ دونوں لفظ ایک دوسرے میں سمائے ہوئے محسوس ہوتے ہیں۔ گرچہ ایسا ہو جانا مشکل ہے۔ یہ مان لیا گیا ہے کہ لتا کے گانوں میں درد بھرے جذبات کی عکاسی نہایت مؤثر انداز میں ہوتی ہے، لیکن میں اس سے متفق نہیں ہوں۔ میرا خیال ہے کہ لتا نے درد انگیز جذبات کے برعکس خوشی کے جذبات والے گیت بڑے دل آویز انداز سے گائے ہیں۔
مشکل کا متضاد ہے
- A.
سادہ
- B.
سہل
- C.
آسان
- D.
کٹھن
Sign up free to check your answer
Sign up freeLoading lesson…

