ہدایات: نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھئے اور دیے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب…

PYQ CTET 2024

ہدایات: نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھئے اور دیے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب ترین متبادل کا انتخاب کیجیے۔ (سوال نمبر 91 تا 99)

سائنس نے جمہوریت کی جڑوں کو مضبوط کیا ہے۔ کیونکہ سائنس کا عمل سلسلہ وار ہوتا ہے جس کی وجہ سے سائنس دانوں کی ایک عالمی برادری قائم ہو جاتی ہے۔ آج کی معاشرت میں جو صفائی، خوب صورتی اور تندرستی نظر آتی ہے اس کا سہرا سائنس کے سر ہے کیونکہ سائنس ہی نے بیماریوں اور خطرناک وباؤں کے مقابلے کے لیے کئی طور طریقے وضع کیے ہیں۔ ایک حد تک زیادہ پیداوار حاصل کرتے ہوئے قحط سالی کو روکا بھی ہے۔ نقل و حمل کے نئے نئے طرز بنائے ہیں۔ وقت اور فاصلے کے مسئلے کو ختم کر دیا ہے۔ صنعت و حرفت میں سائنس کی بدولت بڑی ترقی ہوئی ہے۔ دوسرے ممالک میں سامان فروخت کرنے کے لیے خوشنما اور خوبصورت معیار کا لحاظ رکھا جاتا ہے تاکہ عالمی منڈی میں اس سامان کو پسند کیا جائے۔

سائنس کا عمل کیسا ہوتا ہے؟

  1. A.

    سست رفتار ہوتا ہے

  2. B.

    سلسلہ وار ہوتا ہے

  3. C.

    کبھی کبھی ہوتا ہے

  4. D.

    رک رک کر ہوتا ہے

Sign up free to check your answer

Sign up free

Explore the full course: Ctet Paper 1

Loading lesson…