ہدایات: مندرجہ ذیل عبارت کو پڑھئے اور دیے گئے متبادل میں سے مناسب ترین متبادل…

PYQ CTET 2018

ہدایات: مندرجہ ذیل عبارت کو پڑھئے اور دیے گئے متبادل میں سے مناسب ترین متبادل کا انتخاب کیجیے (سوال نمبر 113 تا 120):

شہر حیدرآباد ریاست تلنگانہ کا صدر مقام ہے۔ یہاں کئی تاریخی، قدیم اور خوبصورت عمارتیں ہیں۔ ان میں ایک عمارت چار مینار ہے۔ محمد قلی قطب شاہ نے اسے 1591ء میں تعمیر کروایا۔ چار مینار کے چاروں جانب چار بڑی بڑی خوبصورت کمانیں ہیں۔ جن کی چھت پر ایک مسجد اور شفا خانہ ہے۔

موسیٰ ندی کے دائیں جانب سالار جنگ میوزیم ہے۔ اس میوزیم کا شمار دنیا کے مقبول ترین عجائب گھروں میں ہوتا ہے۔ سالار جنگ میوزیم کے مقابل اسٹیٹ سنٹرل لائبریری ہے۔ شہر حیدرآباد کے مغرب میں چند میل کے فاصلہ پر قلعہ گولکنڈہ واقع ہے۔ یہ ایک پہاڑ کی چٹان پر واقع ہے۔ اس قلعہ کے قریب ہی ہفت گنبد واقع ہے جو قطب شاہی خاندان کے مقبرے ہیں۔ یہ بڑی بڑی پرشکوہ عمارتیں ہیں۔

اس میوزیم کا شمار دنیا کے مقبول ترین ____ میں ہوتا ہے۔

  1. A.

    عجائب گھروں

  2. B.

    سینما گھروں

  3. C.

    چڑیا گھروں

  4. D.

    ان میں سے کسی میں نہیں

Sign up free to check your answer

Sign up free

Explore the full course: Ctet Paper 1

Loading lesson…