ہدایات: نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھئے اور دیئے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب…

PYQ CTET 2022

ہدایات: نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھئے اور دیئے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب ترین متبادل کا انتخاب کیجئے۔

ہوائی جہاز کی ایجاد نے دنیا کی دوریوں کو سمیٹ کر رکھ دیا ہے۔ آدمی دنیا کے کسی بھی حصے میں بہت جلدی پہنچ جاتا ہے۔ ہر ملک میں ہوائی جہاز سے سفر کرنے کے لئے حکومت نے ہوائی کمپنیاں بنادی ہیں جن کا انتظام خود حکومت کرتی ہے۔ ہوائی جہاز کے چلنے کے لئے راستے مقرر ہیں۔ ویسے تو دیکھنے میں ایسا لگتا ہے کہ ہوائی جہاز جدھر چاہے نکل جاتا ہے، لیکن اصل میں وہ اپنے مقررہ راستے ہی پر چلتا ہے۔ ان راستوں کو ایر لائنز کہتے ہیں جن کو ماہر لوگ آپس میں مشورہ کر کے مقرر کرتے ہیں۔ ہوائی جہاز کو چلانے والے کو پائلٹ کہتے ہیں۔ ہوائی جہاز پر موسم کا بڑا اثر ہوتا ہے۔ اگر کسی جگہ کا موسم خراب ہوتا ہے یا کہرا زیادہ ہوتا ہے تو دوربین بے کار ہوجاتی ہے اور ہوائی جہاز کے لئے وہاں سے گزرنا اور ایسی جگہ اترنا مشکل اور کبھی کبھی ناممکن ہوتا ہے۔

ہوائی جہاز کے مقررہ راستوں کو کیا کہتے ہیں؟

  1. A.

    ایر لائنز

  2. B.

    ایر بس

  3. C.

    ایر پاکس

  4. D.

    رن وے

Sign up free to check your answer

Sign up free

Explore the full course: Ctet Paper 1

Loading lesson…