ایم۔ ایس۔ سبّا لکشمی نے ایسے خاندان میں آنکھ کھولی جو کلاسیکی سنگیت کا دلدادہ…

PYQ CTET 2021

ایم۔ ایس۔ سبّا لکشمی نے ایسے خاندان میں آنکھ کھولی جو کلاسیکی سنگیت کا دلدادہ تھا۔ ان کی والدہ وینا بجانے میں اور دادی وائلن بجانے میں کمال رکھتی تھیں۔ سبّا لکشمی نے سنگیت کی ابتدائی تربیت اپنی ماں سے حاصل کی۔ سبّا لکشمی کی آواز اور گائیکی میں فطری حسن تھا۔ جب ان کے وطن مدورائی میں ان کی شہرت پھیلی تو ان کی والدہ نے انہیں مدراس لے جانے کا فیصلہ کیا تاکہ دور دراز کے لوگ بھی ان کی صلاحیت سے آگاہ ہو سکیں۔ اس زمانے میں اسٹیج پر عورتوں کے گانے کا رواج نہیں تھا۔ لوگ اسے معیوب سمجھتے تھے۔ سبّا لکشمی نے اس روایت کو توڑنے کا ارادہ کر لیا اور اسٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کی ٹھان لی۔ انہوں نے بہت جلد اپنی صلاحیت کا لوہا منوا لیا اور ان کے ہنر کی خوشبو ہر طرف پھیل گئی۔ ان کی شخصیت میں غیر معمولی متانت اور پاکیزگی بھی تھی۔ لوگ ان کی آواز سے محبت کرتے تھے اور انہیں احترام کی نظر سے دیکھتے تھے۔ فن کی جمع ہے

  1. A.

    فنون

  2. B.

    فنونيات

  3. C.

    افنون

  4. D.

    فنیات

Sign up free to check your answer

Sign up free

Explore the full course: Ctet Paper 1

Loading lesson…