ہدایات: نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھیے اور دیے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب…
PYQ CTET 2019
ہدایات: نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھیے اور دیے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب ترین متبادل کا انتخاب کیجیے۔ (سوال نمبر 121 تا 128)
مرزا کو اپنے خاندان کے اس زوال کا پورا احساس تھا مگر اس کو روکنا اس کے بس کی بات نہ تھی البتہ جہاں تک ظاہری رکھ رکھاؤ کا تعلق تھا مرزا اس میں ذرا سی کوتاہی بھی نہ ہونے دیتا تھا۔ اس کے دل میں نہ جانے کیوں یہ خیال بیٹھ گیا تھا کہ خاندان کا وقار قائم رکھنے کے لیے درشت مزاجی اور تحکم لازمی ہیں۔ اس خیال نے اسے سخت دل بنا دیا تھا۔ مگر یہ درشتی اور سختی اوپر ہی اوپر تھی اندر سے مرزا بڑا نرم تھا اور یہی ہماری دوستی کی بنا تھی۔
ایک دن سہ پہر کو میں اور برجیس قدر، انارکلی میں اپنی شان دار موٹر میں ایک مشہور جوتے والے کی دکان سے سلیم شاہی جوتا خرید رہے تھے مرزا نے اپنا ٹھاٹ دکھانے کے لیے یہ ضروری سمجھا کہ وہ موٹر میں بیٹھے دکان کے مالک کو پکارے اور جوتے اپنی موٹر میں ملاحظہ کرے۔ شہر میں ابھی مرزا کی ساکھ قائم تھی اور دکان دار عام طور پر اس کی ان اداؤں کے عادی تھے۔ چنانچہ جوتے والے نے اپنے دو کارندے مرزا کی خدمت پر مامور کر دیے۔
مرزا کس بات میں کوتاہی نہیں کرتا تھا؟
- A.
ظاہری رکھ رکھاؤ میں
- B.
جھوٹی شان دکھانے میں
- C.
دوسروں کو نیچا دکھانے میں
- D.
خاندانی آن بان دکھانے میں
Sign up free to check your answer
Sign up freeLoading lesson…

