ایک دکان دار تجارت کی غرض سے گھوڑے پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ بے خیالی میں…

PYQ CTET 2021

ایک دکان دار تجارت کی غرض سے گھوڑے پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ بے خیالی میں شہر سے بہت دور نکل گیا اور ایک جنگل میں جا نکلا۔ ابھی یہ دھن میں آگے جا ہی رہا تھا کہ پیچھے سے کچھ آدمیوں نے اس پر حملہ کر دیا۔ اس نے ان کے دو ایک وار تو خالی دیے، لیکن جب دیکھا کہ وہ چھ سات ہیں تو سوچا کہ اچھا یہی ہے کہ ان سے بچ کر نکل چلوں۔ اس نے گھوڑے کو گھر کی طرف پھیرا۔ سچ یہ ہے کہ دکان دار کے گھوڑے نے اسی دن اپنے دام وصول کر دیے۔ کچھ دیر بعد ڈاکوؤں کے گھوڑے پیچھے رہ گئے اور گھوڑا دکان دار کی جان بچا کر اسے گھر لے آیا۔ اس روز گھوڑے نے اتنا زور لگایا کہ اس کی ٹانگیں بے کار ہو گئیں۔ خدا کا کرنا ایسا ہوا کہ کچھ دنوں بعد غریب کی آنکھیں بھی جاتی رہیں۔ لیکن دکان دار کو اپنے وفادار گھوڑے کا احسان یاد تھا، اس نے اپنے سائس کو حکم دیا کہ جب تک گھوڑا جیتا رہے، اس کو روز صبح و شام چھ سیر دانہ دیا جائے اور اس سے کوئی کام نہ لیا جائے۔ سائس نے اس حکم پر عمل نہ کیا اور روز بروز گھوڑے کا دانہ کم کرتا گیا۔ یہی نہیں بلکہ ایک روز اسے اندھا سمجھ کر اصطبل سے نکال دیا۔ سائس روز بروز اس کے ساتھ کیا کرتا گیا؟

  1. A.

    گھوڑے کا دانہ کم کرتا گیا

  2. B.

    گھوڑے سے خوب کام لیتا رہا

  3. C.

    اس کے ساتھ برا سلوک کرتا رہا

  4. D.

    اس کو برا بھلا کہتا رہا

Sign up free to check your answer

Sign up free

Explore the full course: Ctet Paper 1

Loading lesson…