ہدایت: سوال نمبر 71 تا 95 ذیل میں اقتباسات دیے گئے ہیں۔ ان کے نیچے پانچ متبادل…
PYQ BPSC TRE (Classes 1-8) 2023
ہدایت: سوال نمبر 71 تا 95 ذیل میں اقتباسات دیے گئے ہیں۔ ان کے نیچے پانچ متبادل (A)، (B)، (C)، (D) اور (E) جواب دیے گئے ہیں۔ آپ اقتباسات کو غور سے پڑھئے اور صحیح جواب کی نشاندہی کیجئے:
اقتباس—IV
فورٹ ولیم کالج میں ہندوستانی زبان کے شعبے کے صدر ڈاکٹر جان گلکرسٹ کو انگریز افسروں کو اردو سکھانے کے لیے آسان اردو میں لکھی کتابیں درکار تھیں۔ انہوں نے میر امن سے فارسی کے مشہور قصے ”قصہ چہار درویش“ کو آسان اردو میں ترجمہ کرنے کو کہا۔ میر امن نے یہ کام 1801ء میں شروع کیا اور 1802ء میں ”باغ و بہار“ کے نام سے مکمل کر دیا۔ اس کتاب میں روزمرہ کی زبان استعمال کی گئی ہے جو عوام میں رائج تھی۔ ”باغ و بہار“ میں دہلی کے رسم و رواج، لباس، مشاغل وغیرہ کا نہایت خوش اسلوبی سے بیان ہوا ہے۔ اردو کی نثری داستانوں میں اسے زبان و بیان کے اعتبار سے غیر معمولی مقبولیت حاصل ہے۔ دنیا کی کئی زبانوں میں اس کے ترجمے ہوئے۔ گارساں دتاسی اس کتاب کا بڑا شیدائی تھا۔ اس نے اپنے کئی خطبات میں ”باغ و بہار“ کی خوبیوں کا ذکر کیا ہے۔
فورٹ ولیم کالج میں ہندوستانی زبانوں کے شعبے کے صدر کون تھے؟
- A.
میر امن
- B.
جان گلکرسٹ
- C.
گارساں دتاسی
- D.
حسب بالا میں سے ایک سے زائد
- E.
حسب بالا میں سے کوئی نہیں
Sign up free to check your answer
Sign up freeExplore the full course: Bpsc Tre 4 Middle Teacher Class 6 8 Urdu
Loading lesson…

